مشرق وسطی

بحرین : انقلابیوں کے حکومت مخالف مظاہرے جاری

Bahrain protest333بحرین میں آل خلیفہ کے سخت ترین مظالم اور کریک ڈاؤن کے باوجود بحرینی انقلابیوں نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں،شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں انقلابیوں نے حکومت مخالف مظاہرے کئے اور حکومت کی برطرفی سمیت گرفتار بحرینی رہنماؤں اور جوانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا، واضح رہے کہ بحرین کی انقلابی تحریک کا آغاز تین سال قبل ہوا تھا تاہم سعودی نوان آلہ خلیفہ بحرین میں طاقت کے زور سے بحرینیوں کی انقلابی تحریک کو کچلنے کے لئے بحرینی عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں تاہم ان ناصبی تکفیری آل خلیفہ کی جانب سے کی جانے والی تمام تر سختیوں کے باوجود بحرین میں منگل کے روز ملک بھر میں حکومت مخالف مظاہرے کئے گئے۔
یاد رہے کہ منگل کے روز ہونے والے بحرین حکومت مخالف مظاہروں کو کچلنے کے لئے سعودی اور تکفیری نواز بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور گولیوں کا نشانہ بنایا تاہم مظاہرے جاری رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button