مشرق وسطی

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم: بحرین کے عوام کا پرامن احتجاج جاری رہے گا

esaqasimآیت اللہ شیخ "عیسی قاسم” نے کہا ہے کہ آئندہ آنے والے ایام بحرین کے عوام کے لئے سرنوشت ساز ہیں اور بحرین کے عوام اپنے پرامن مظاہروں کو جاری رکھیں گے۔ بحرین کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ "عیسی قاسم” نے کہا کہ اس مظاہروں میں عوام کی وسیع پیمانے پر شراکت ، بحرین میں اصلاحات اور عوامی حقوق کی بحالی کے لئے ہے اور بحرین کے عوام کی ان عوامی مظاہروں میں عظیم شراکت اس بات کی عکاس ہے کہ اس ملک کے عوام کے حقوق کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ بحرین کے اس بزرگ عالم دین نے کہا کہ عوامی مظاہروں لوگوں کی وسیع اور دانشمندانہ اور پرامن شرکت ، بحرین کے عوام کے حقوق کے حصول کے راستے کو آسان بنادے گی۔
آیت اللہ شیخ "عیسی قاسم” نے بحرین کی آل خلیفہ حکومت کو خبردار کیا کہ وہ عوام کے پر امن مظاہروں میں تشدد سے گریز کرے اور بحرین میں ہونے والے مظاہروں گرنے والے خون کی ذمہ دار آل خلیفہ حکومت ہے۔ آیت اللہ شیخ "عیسی قاسم” نے بحرین میں ہونے والے مظاہروں میں عوام کی عظیم الشان شرکت کی قدردانی کی اور کہا کہ آپ کے پر امن مظاہرے دوسروں کے لئے نمونہ عمل ہیں۔ بحرین کے اس معروف عالم دین نے کہا کہ بحرین کا عوامی انقلاب تیسرے سال میں داخل ہوگیا ہے اور عوامی حقوق کے لئے یہ جدوجہد جاری رہے گی اور آل خلیفہ حکومت کے تشدد پسندانہ اقدامات بحرین کے عوام کی جدوجہد میں رکاوٹ پیدا نہیں کرسکتے۔ آيت اللہ شيخ عيسي قاسم نے کہاکہ آل خليفہ حکومت کي نسل پرستانہ پاليسيوں کے خلاف اس ملک کے عوام کے احتجاجي مظاہرے آنے والے دنوں ميں اور زيادہ شدت کے ساتھ کئے جائيں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button