مشرق وسطی

قطر کا مشرق وسطی پر اثرانداز ہونے کا خواب نقش برآب ہوگيا

qater6قطر اندرونی مشکلات اور خارجی بحران سے مصیبت میں مبتلا ہوگيا ہے قطر میں جاری اندرونی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ قطر کا مشرق وسطی پراثر انداز ہونے کا خواب نقش برآب ہوگيا ہے اور سعودی عرب نے مصر میں قطر کے خواب کو مزید چکنا چور کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے قطر مشرق وسطی کا ایک طاقتور اور مؤثر ملک بننے میں ناکام ہوگيا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قطر کے 33 سالہ امیر تمیم بن حمد کو مختلف قسم کی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ مشرق وسطی کے بارے میں اس کے باپ حمد بن خلیفہ کی تمام آرزوئیں نقش بر آب ہوگئي ہیں۔ رپورٹ کے مطابق قطر نے مصر، تیونس،لیبیا اور شام میں انتہا پسندوں کی بھر پور حمایت کی اور آج یہ حمایت مذکورہ ممالک کے ساتھ دوحہ کی سخت کشیدگي کا باعث ہے مصر میں قطر نے اخوان المسلمین اورمعزول صدر محمد مرسی کی حمایت کی۔ جبکہ سعودی عرب نے محمد مرسی کی مخالفت کی اور سعودی عرب نے محمد مرسی کی حکومت کو گرا کر قطر کو اس کی حیثیت سے آگاہ کردیا کہ تم اتنے بڑے نہیں ہو جتنا بننا چاہتے ہو۔ سعودی عرب نے قطر کو دھمکی بھی دی ہے کہ اگر قطر نے مصر کے معاملات میں مداخلت بند نہ کی تو اس کی رکنیت خلیج فارس تعاون کونسل سے ختم کردی جائے گي۔

متعلقہ مضامین

Back to top button