مشرق وسطی

۱۴ فروری کو بحرین میں عوامی بغاوت کرنے کا اعلان

bahrain protest5بحرین میں ۱۴ فروری انقلاب کے حامیوں کی تنظیم نے ایک بیان جاری کر کے ملک کے تمام انقلابی عوام سے اپیل کی ہے کہ ۱۴ فروری بروز جمعہ کو منامہ کے ’’ لولوء‘‘ اسکوائر کی طرف حرکت کریں اور حکومت کے خلاف عوامی بغاوت کا اعلان کریں۔
انہوں نے اس بیان میں مزید تاکید کی ہے کہ یہ بیان تمام انقلابی تنظیموں کے متفقہ فیصلے کے مطابق جاری کیا گیا ہے اور تمام انقلابی تنظیمیں اس بات پر متفق ہیں کہ ۱۴ فروری کو ملک گیر بغاوت کا اعلان کیا جائے۔
واضح رہے ملت بحرین گزشتہ تین سال سے اس ملک کی ڈکٹیٹر حکومت کے خالف سراپا احتجاج ہے تاکہ اس حکومت کو سرنگوں کر کے ملک میں اسلامی جمہوری نظام قائم کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button