مشرق وسطی

آل خلیفہ کے گماشتوں کے ہاتھوں بحرینی خاتون کی شہادت

bahrainwomenبحرین کےعلاقے ’’جد الحاج‘‘ میں آج علی الصبح آل خلیفہ کے گماشتوں نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک جوان کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کی ماں کو شدید ضرب و شتم کا نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ کے مزدوروں نے سحر کے ۳ بجے ’’جد الحاج‘‘ کے علاقے میں واقع ’’اسماء حسین‘‘ کے گھر پر حملہ کیا اور اس خاتون کے لڑکے کو گرفتار کر لیا۔
اس ۵۲ سال کی بوڑھی ماں نے جب اسے چھڑانے کی کوشش کی تو پولیس اہکاروں نے اسے شدید ضرب و شتم کا نشانہ بنایا جس کی بنا پر اس خاتون کی شہادت واقع ہو گئی۔
کہا جاتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے بہت بےدردی سے اس خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے زخمی بدن کو زمین پر گھسیٹے رہے یہاں تک کہ اس کی جان نکل گئی۔
قابل ذکر ہے کہ اس خاتون کی شہادت سمیت بحرین کے انقلاب کرامت کے شہداء کی تعداد ۱۱۸ ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button