مشرق وسطی

شام: داعش اور دوسرے دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی

sham terorرپورٹ کے مطابق مذکورہ مرکز نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد غیر ملکی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق منگل کے روز "شامی عبداللہ عزام” کے نام سے شہرت پانے والا عراقی دہشت گرد اور دہشت گرد تنظیم "جند الشام” کا سرغنہ "عبدالعزیز القطری”، "جمال معروف” کی سرکردگی میں دہشت گردی کرنے والے گروہ "شہدائے شام” کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہوگیا ہے۔
جمال معروف بھی غیر ملکی ہے اور اس کا تعلق سعودی عرب سے ہے اور سعودی انٹیلجنس چیف بندر بن سلطان کے ہاتھ تشکیل پانے والے اتحاد "جبہۃالاسلامیہ” کے ساتھ تعاون کرتا ہوا شامی عوام کے خلاف برسر پیکار ہے۔
شام کی حکومت اور عوام کے خلاف برسرپیکار دہشت گرد تنظیمیں حالیہ مہینوں میں ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوگئی ہیں۔ یہ تنظیمیں اپنے بیرونی آقاؤں سے زيادہ سے زيادہ مالی اور عسکری امداد کے حصول کے لئے ایک دوسرے کے خلاف لڑ رہی ہیں اور دوسری تنظیموں کو اطاعت گزار بنانے کی کوشش کررہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button