مشرق وسطی

بحرین: آل خلیفہ نے ایک اور مسجد شھید کر دی

bahrain chaildبحرین میں سعودی عرب کی حمایت یافتہ آل خلیفہ کارندوں کے ہاتھوں مساجد کے انہدام کے خلاف مظاہرے بدستور جاری ہیں اور جزیرہ سترہ سمیت کئی شہروں سے مظاہروں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق سيکڑوں کي تعداد ميں بحرينی شہری جزيرہ سترہ کے مرکزی ٹاؤن عالي ميں جمع ہوئے اور انہوں نے اکثريتی شيعہ آبادي کي مساجد مسمار کئے جانے کی مذمت ميں نعرے لگائے۔ بحرين کي حکومت اب تک ملک کے مختلف علاقوں ميں قائم متعدد مساجد اور امامبارگاہوں کو مسمار کر چکی ہے- دارالحکومت منامہ کے نواحی علاقے نويدارت ميں بحرينی شہريوں نے مظاہرے کرکے کے غير جمہوری اور غير اسلامي اقدامات کي مذمت کی ہے- اس دوران پوليس اور مظاہرين کے درميان جھڑپوں کي خبريں بھي موصول ہوئي ہيں- جمعے کے روز بھي مغربی منامہ ميں ايسے ہی مظاہرے کئے گئے تھے جن ميں حزب اختلاف کي سب سے بڑي جماعت الوفاق کے سيکريٹری جنرل شيخ علی سلمان بھي شريک تھے۔ بحرين عوام فروري دوہزار گيارہ سے ملک ميں جمہوريت کے حق ميں تحريک چلا رہے ہيں اور انکا کہا ہے کہ آل خليفہ خاندان نے ملک ميں امتيازی سلوک اور سماجي ناانصافيوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کو تا دير برداشت نہيں کيا جاسکتا- بحرين ميں جار؛ انقلابی تحريک کے آغاز سے اب تک سعودی فوجيوں اور بحرينی سيکورٹی اہلکاروں کے تشدد ميں سيکڑوں افراد شہيد اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہيں-

متعلقہ مضامین

Back to top button