مشرق وسطی

امیر قطر کا اعتراف، بشار اسد کی پوزیشن انتہائی مستحکم

qater amerrالعالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق امیر قطر نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ شام کا نظام برطرفی کے ہر طرح کے خطرے سے باہر نکل چکا ہے کہا کہ شام کے بحران سے متعلق منعقد کی جانے والی جنیوا دو کانفرنس میں بشار اسد کے مخالفین کی شرکت ضروری ہے کیونکہ شام کے نظام کی سرنگونی کا وقت گزر چکا ہے۔ انھوں نے امریکہ کے شام مخالف موقف کی تبدیلی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ بات واشنگٹن کی سمجھ میں آگئي کہ طاقت کے ذریعے شام کی حکومت کو سرنگوں نہیں کیا جاسکتا تو اس نے اس ملک کے نظام سے متعلق اپنا موقف تبدیل کر لیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل قطر کے وزیر خارجہ خالد بن محمد عطیہ نے بھی الجزائر کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات کا دعوی کیاتھا کہ شام کا بحران صرف سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ قطرشام کے دہشتگردوں کی ہمہ گیر حمایت کرتا ہے اور شام کے بحران میں اس کا اہم کردار ہے اور اب وہ اس بحران کےسیاسی حل کا مدعی ہے۔ شام کے بحران کے حل کے لۓ بائيس جنوری دو ہزار چودہ کو سوئٹزر لینڈ میں جنیوا دو کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس میں تیس ممالک شرکت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button