مشرق وسطی

قرضاوی جامعۃ الازھر کی تحقیقاتی کونسل سے باھر

qarzaviمصر و جامعۃ الازھر کی بے احترامی پر قطری و مصری مفتی شیخ "یوسف قرضاوی” کو مورد الزام قرار دیئے جانے کے ساتھ ہی ، جامعۃ الازھر کی "اسلامی تحقیقاتی کونسل” نے "قرضاوی” کو اس کونسل سے برطرف کردیا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق "الشرق الاوسط” نیوز ایجینسی نے اعلان کیا ہے کہ جامعۃ الازھر کی ” اسلامی تحقیقاتی کونسل” نے شیخ الازھر ” احمد الطیب” کی سربراہی میں ہونے والے اپنے اجلاس میں بھاری اکثریت سے "قرضاوی” کو اس کونسل سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جامعۃ الازھر کی ” اسلامی تحقیقاتی کونسل” نے اپنے فیصلے میں اعلان کیا کہ قرضاوی نے مصر اور ملت مصر اور جامعۃ الازھر کی توہین کی ہے اس بنا پر قرضاوی کو جامعۃ الازھر کی ” اسلامی تحقیقاتی کونسل” سے علحیدہ کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ جامعۃ الازھر کے جیّد علماء کی کمیٹی نے بھی ایک ہفتے قبل اپنے ایک ہنگامی اجلاس میں قرضاوی کو جیّد علماء کی کمیٹی سے نکال دیاتھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button