مشرق وسطی

بحرین میں سول نافرمانی کی دعوت

YOUبحرین کے 14 فروری انقلابی اتحاد نے اس ملک کے عوام کو انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر سول نافرمانی کی دعوت دی ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے 14 فروری انقلابی اتحاد نے تاکید کی ہے کہ ہماری انقلابی سرگرمیاں عوام کے مطالبات کے پورا ہونے اور ملک کی سرنوشت عوام کے سپرد کیئے جانے تک جاری رہیں گی۔ بحرین میں گذشتہ روز بھی مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیئے گیئے اوراس ملک کے سرگرم کارکنوں نے انقلاب تحریک کی تیسری سالگرہ کے حوالے سے مختلف پروگراموں کا اعلان کیا گیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی حمایت یافتہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے کارندے، عالمی نامی علاقے کے ایک اسکوائر میں شعائر حسینی کی بےحرمتی کرتے ہوئے بہت سے تبرکات چوری کرکے لے گئے۔ ادھر آل خلیفہ کے کارندوں نے سفینۃ النجاۃ کے نام سے رکھی گئي ضریح کی شبیہ کو منہدم کردیا۔دوسری جانب ملت بحرین نے مظاہرین کے خلاف مجرمانہ کاروائياں کرنے والے اور مالی بدعنوانیوں میں ملوث ملزموں کوبری کرنے کے آل خلیفہ کے اقدامات کی مذمت کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ملت بحرین، اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button