مشرق وسطی

بحرین: چہلم کے جلوسوں پرآل خلیفہ کی سیکورٹی فورسز کے حملے

manama1منامہ: بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے آلہ کاروں نے چہلم امام حسین (ع) کی موقع پر عزاداری کے جلوسوں پر حملہ کیا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرين کے انسانی حقوق کے مرکز نے خبردی ہے کہ بحرينی حکومت کے سيکورٹی اہلکاروں نے منامہ ميں عزاداری کے جلوسوں پر حملے کئےہيں ۔ دوسری جانب بحرينی حکومت کے کارندوں نے بحرين کے علاقے العالی ميں واقع مسجد البربغی ميں نمازيوں کو جانے سے روک ديا ۔ بحرينی حکومت کے سيکورٹی اہلکاروں نے اسی طرح سترہ ميں عام شہريوں کے گھروں پر حملہ کرکے بہت سے مکانات کو منہدم اور گھروں کے اندر موجود سامان کي توڑ پھوڑ کی۔ اس حملے ميں سيکورٹی فورس نے دسيوں بحرينی نوجوانوں کو بے بنياد الزامات کےتحت گرفتار کرليا ۔ بحرين کے جزيرہ سترہ کے باشندوں کا کہنا ہے کہ سيکورٹی اہلکار جنہيں سعودی فوج کی بھی حمايت حاصل ہے رات کے وقت رہائشی مکانات پر حملے کرکے لوگوں ميں خوف و ہراس کا ماحول پيدا کرتے ہيں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button