مشرق وسطی

بحرین، شیخ علی سلمان کے خلاف سمن جاری

ali salman bahrainبحرین کی وزارت داخلہ کے داخلی ذرائع نے اس سمن کی اطلاع دی ہے تاہم اسے بھیجے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔ سنیچر کو جمیعت الوفاق نے اس سمن کی تائید کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سیاسی پلیک میلنگ کا حصہ ہے اور جمہوریت کا پر امن مطالبہ کرنے والے حزب اختلاف سے انتقام لینے کی سازش ہے۔
بحرین میں وزارت داخلہ نے یہ سمن ایسی حالت میں بھیجا ہے کہ جب بدھ کے روز ملک کی سکورٹی فورس نے الوفاق کی جانب سے منعقد انقلابی نمائش پر حملہ کرکے اسے بند کرا دیا تھا۔ جمعیت الوفاق اقوام متحدہ میں اس نمائش پر آل خلیفہ کی جانب سے مارے گئے چھاپے کے خلاف شکایت کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس نمائش کا مقصد پر امن مظاہروں کی آل خلیفہ حکومت کی جانب سے سرکوبی سے پردہ اٹھانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button