مشرق وسطی

آل خلیفہ کی حکومت عوام کے جمہوری حقوق سے وحشت زدہ

bahraainبحرین میں انسانی حقوق کے ایک کارکن نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت عوام کے جہموری حقوق سے وحشت زدہ ہے ۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے کارکن ایڈورڈ کوریگن نے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت نے بھاری مقدار میں دوسرے ملکوں سے گولیاں اور آنسو گیس کے گولے خریدے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ شاہی حکومت، عوام کو جمہوری حقوق دینے سے ڈرتی ہے۔ کوریگن نے کہا کہ بحرین میں ملک گير سطح پر آل خلیفہ کی مخالفت ہورہی ہے بنابرین وہ، عوام کی سرکوبی کے لئے یہ ساز وسامان خرید رہی ہے جبکہ امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں نے بحرین میں آل خلیفہ کے ہاتھوں عوام کی سرکوبی اور انسانی حقوق کی پامالی پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کے کارندے آنسو گيس کے گولے براہ راست طریقے سے عوام پر داغتے ہیں جس سے متعدد مظاہرین کی موت ہوچکی ہے اور یہ اقدام قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جارحانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button