مشرق وسطی

جمہوریت، بحران بحرین کا واحد حل ہے شیخ علی سلمان

ali salman1بحرین کی جمعیت الوفاق کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان نے اپنے ملک کے انقلابیوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں کہ وہ جمہوریت کی برقراری کیلئے تبدیلیاں عمل میں لائے اور بحرینی عوام کے مطالبات تسلیم کرلے۔ انھوں نے اپنے ملک کے انقلابیوں کے خلاف بحرینی عدالت کی کاروائیوں کو سیاسی اور غیر منصفانہ قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی عدالت نے کل اپنے ملک کے پچاس انقلابیوں کو آواز حق بلند کرنے کے جرم میں پانچ سے پندرہ برس تک قید کی سزائیں سنائی ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ بحرین کے عوام سنہ 2011 سے اپنے ملک میں منتخب جمہوری حکومت کے قیام کیلئے پرامن مظاہرے کررہے ہیں جنھیں بحرین کی آل خلیفہ حکومت اپنی سیکیورٹی فورسیز اور سعودی فوجیوں کے ہاتھوں نہایت ہی بے رحمانہ طریقے سے کچل رہی ہے تاہم مظاہروں کا یہ سلسلہ بدستور جاری ہے اور بحرینی عوام نے اعلان کیا ہے کہ ان کے مطالبات جبتک پورے نہیں ہوں گے پرامن مظاہروں کا سلسلہ یونہی جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button