مشرق وسطی

سیدہ زینب س کے روضہ پر تکفیریوں کا حملہ، خادم شہید

m-abu-aliدمشق: اطلاعات کے مطابق وہابی تکفیریوں نے ایک بار پھر سیدہ زینب ع کے روضہ کو مارٹر گولوں کا نشانہ بنایا جس میں مقام سیدہ زینب ع کے خادم محمد حسین ابو علی شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دمشق میں سیدہ زینب س کے روضہ کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گیا جس میں روضہ محفوظ رہا جب کہ روضہ کا پہرہ دار افغانی محمد حسین ابو علی شہید ہو گئے۔ یہ واقعہ پہلا نہیں کیونکہ اس سے قبل بھی وہابی دہشتگرد جناب سیدہ زینب س پر حملے کی جسارت کر چکے ہیں۔ ان وہابی کے باگ ڈور صہیونی اور سعودی ممالک کے ہاتھ ہیں جن کے اشاروں پر وہ کئی مزاروں کو شہید کر چکے اور کئی اصحاب کی قبور کی بے حرمتی کر چکے ہیں –
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی دمشق میں روضہ بنت علی س پر القاعدہ اور تکفیری گروہوں نےمارٹر گولوں سے حملہ کیا۔جس کےس نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 20 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔اس سے قبل 19 جولائی کو بھی دمشق میں جناب سیدہ زینب ؑ کے روضہ مبارک پر شر پسند وہابی تکفیریوں کی طرف سے مارٹر گولوں سے حملہ کیاگیا تھا۔ مارٹر گولے کےحملے کی زد میں آ کر روضہ کے محافظ / منتظم أنس الروماني شہید ہو گئے تھے۔ –

متعلقہ مضامین

Back to top button