مشرق وسطی

شام کے علوی عالم دین کی شہادت کا ثبوت

alviگزشتہ ہفتے شام کے دھشتگرد گروپوں سے مربوط ذرائع نے ایشیا نیوز ایجنسی سے گفتگو میں بتایا تھا کہ شیخ بدر الدین غزال جنہیں دھشتگرد گروہ ’’ الدولۃ الاسلامیہ فی العراق و الشام‘‘ کے عناصر نے لاذقیہ کے گاوں ’’بارودہ‘‘ سے اغوا کیا تھا شہید کر دیا گیا ہے۔
صوبہ حمص کی انقلابی کونسل اور ’’بصری الشام‘‘ علاقے کے کوآرڈینیشن سینٹر نے اس خبر کی تائید کر دی تھی۔
دھشتگردوں کے اس گروہ نے چند روز قبل شیخ غزال کی زخمی حالت کی تصویریں سوشل نٹ ورک پر شائع کر کے اپنے اس بزدلانہ اقدام کا اظہار کیا تھا۔
حالیہ دنوں میں اس گروہ نے علوی شیخ کی کچھ دیگر تصاویر سوشل نٹ ورک پر شائع کی ہیں جن سے واضح معلوم ہوتا ہے کہ انہیں شہید کر دیا گیا ہے۔
ان تصاویر سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ علوی شیخ غزال کی شہادت جبہۃ النصرہ کے عناصر کے ہاتھوں واقع ہوئی ہے۔
شام می سرگرم دھشتگرد، عوام کے درمیان وحشت پھیلانے اور حکومت پر دباو ڈالنے کے لیے ہر ممکنہ اقدام کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ ان کی نگاہ میں نہ اہلسنت کے افراد کی کوئی قدر و قیمت ہے اور نہ اہل تشیع کی۔ ان کا صرف ایک ہدف ہے اور وہ ہے مسلمان کشی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button