مشرق وسطی

قیام امن کے لیے تمام سیاسی گروہوں کی سیاسی عمل میں شرکت ضروری ہے آیت اللہ عیسی قاسم

esaqasimبحرین کے مذہبی پیشوا آيت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہا ہےکہ ملک میں امن قائم کرنے کے لئے تمام سیاسی گروہوں کو سیاسی عمل میں شرکت کرنا چاہیے۔ العھد ویب سائٹ کے مطابق آیت اللہ عیسی قاسم نے آج نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ کوئي بھی قوم خوف و ہراس میں زندگي نہیں گذار سکتی اور بحرین میں امن قائم کرنے کی واحد راہ تمام سیاسی گروہوں کی مشارکت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خانہ جنگي دشمن سے لڑنے سے زیادہ نقصان دہ ہوتی ہے اور آل خلیفہ کو چاہیے کہ ملک میں بدامنی کا سد باب کرنے کےلئے عوام کے مطالبات پر توجہ کرے۔ انہوں نے کہاکہ ملت بحرین نہایت سخت حالات سے گذررہی ہے اور آل خلیفہ نے اس پر نہایت سخت پابندیاں لگارکھی ہیں جس کے نتیجے میں بحرین میں کوئي بھی احساس تحفظ نہیں کرتا

متعلقہ مضامین

Back to top button