مشرق وسطی

مصر خون اور آتش میںالنہضہ اسکوائر سے جلی بھنی تین لاشیں برآمد

3 bodiesمصر میں معزور صدر مرسی کے حامیوں کی طرف سے دئے گئے دھرنوں پر فوج کے حملے دسیوں افراد کی ہلاکت کا باعث بنے ہیں۔
مصر کے شہر الجیزہ کے النھضہ اسکوائر پر مرسی کے حامیوں کی طرف سے دئے گئے دھرنے پر فوج نے حملہ کر کے انہیں پراکندہ کر دیا ہے جبکہ قاہرہ کے اسکوائر رابعۃ العدویہ کو بھی خالی کرنے کی کوشش میں ہے۔
اطلاعات کے مطابق دھرنا دینے والوں پر فوج کیطرف سے کئے گئے حملوں میں کئی لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
اخوان المسلمین سے وابستہ ذرائع کے مطابق اسکوائر الرابعہ اور النہضہ پر سیکیورٹی دستوں کے حملوں میں ۲۰۰ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ان ذرائع نے ۸ ہزار زخمیوں کی اطلاع دی ہے۔
مصری ذرائع کے مطابق الجیزہ کے اسکوائر النہضہ سے آگ میں جلی بھنی تین لاشیں ملی ہیں۔
ان تین جلی بھنی لاشوں کی منتشر شدہ تصویروں سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ لاشیں انہیں افراد کی ہیں جو النہضہ اسکوائر پر خیمے لگا کر مرسی کی حمالت میں دھرنا دے رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button