مشرق وسطی

بحرین میں شاہی حکومت کے اقدامات کی مذمت

bahrain flagssجميعت وفاق ملي کے سابق رکن اسمبلي محمد جميل الجمري نے اپنےايک انٹرويو ميں کہا ہے کہ شاہي حکومت کے سيکورٹي اہلکار دارالحکومت منامنہ ميں قائم کي جانے والي چيک پوسٹوں کے ذريعے عوام کو ہراساں کرنے کي کوشش کر رہے ہيں۔
انہوں نے کہا کہ يہ چيک پوسٹيں عوام کے خلاف ايذا رساني کے مرکز ميں تبديل ہوگئي ہيں اور چودہ اگست سے شروع ہونے والي تحريک سول نافرماني روکنے کے لئے عوام کو تشدد کا نشانہ بناياجارہا ہے۔
انہوں نے واضح کيا کہ شاہي حکومت کے پرتشدد اقدامات کےنتيجے ميں بحران اور عوام کے مسائل ميں مزيد اضافہ ہوگا۔
جميعت وفاق ملي کے رہنما کا کہنا تھا کہ ملک کو موجودہ بحران
سے نکالنے کا واحد راستہ يہ ہے کہ حکومت قانوني اور سياسي مشکلات کو دور کرنے کے لئے اپوزيش کے ساتھ حقيقي معنوں ميں مذاکرات کرے۔ ايک اطلاع يہ ہے کہ بحرين کے انساني حقوق کے سرکردہ کارکن يوسف المحافظہ نے بتايا ہے کہ شاہي حکومت کے فوجيوں نے انساني حقوق کي خلاف ورزي جاري رکھتے ہوئے ايک تيرہ سالہ ذہني معذور بچے کوگرفتار کرليا ہے۔
واضح رہے کہ بحرين کے عوام اور سياسي جماعتوں نے چودہ اگست سےشاہي حکومت کے خلاف سول نافرماني کي تحريک چلانے کا اعلان کرديا ہے- بحرين کے عوام ملک ميں جمہوريت کے قيام اور شاہي حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہيں- بحرين ميں فروري دوہزار گيارہ سے انقلابي تحريک جاري ہے جس کے دوران شاہي حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں اور سعودي عرب کے فوجيوں کے پر تشدد اقدامات کے نتيجے ميں درجنوں افراد شہيد اور ہزاروں زخمي ہوئے ہيں، جبکہ بڑي تعداد ميں لوگوں کو گرفتار کرکے جيلوں مين بند کرديا گيا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button