مشرق وسطی

شام کے صوبہ لاذقیہ سے دھشتگردوں کا صفایا

sham clean upشام کی فوج دہشتگردوں کا صفایا کرکے مختلف علاقوں میں امن قائم کر رہی ہے۔
شام کے ٹی وی چینل کے مطابق شام کی فوج نے مغربی علاقے خربۃ الباز میں دہشتگردوں کا صفایہ کردیا۔ صوبہ لاذقیہ کے دیگرمتعدد علاقوں کو بھی شام کی فوج نے دہشتگردوں سے پاک کردیا ہے اور ان علاقوں میں ان کے خفیہ ٹھکانوں اور ہتھیاروں کےذخیروں کو نابود کردیا ہے۔ فوج نے لاذقیہ کو ترکی سے ملانے والے تمام راستے بند کردئے ہیں۔ ان آپریشنوں میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد غیر ملکی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لاذقیہ کے گاؤں بارودا کو جو دہشتگردوں کے محاصرہ میں تھا آزاد کرالیا ہے۔ واضح رہے امریکہ اور بعض عرب ملکوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے فوج کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کےبعد لاذقیہ کے شمالی علاقوں بارودا اور بلوطہ میں سیکڑوں نہتے شہریوں کا قتل عام کیا ہے جن میں زیادہ تر عورتیں اور بچے شامل ہیں۔ ادھر شام کی فوج نے مرکزی صوبے حمص میں نو شہریوں کو دہشتگردوں کی قید سے رہا کروالیا ہے جنہيں دہشتگردوں نے اغوا کرلیا تھا۔ ادھر اطلاعات ہيں کہ عراقی فوج نے شام کے دہشتگردوں کے لئے ہتھیاراسمگل کرنے کی کارروائي ناکام بنادی ہے۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مغربی صوبے الانبار سے دہشتگردوں نے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کے لئے ایک ٹرک میں ہتھیار اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی جسے عراقی فوج نے ناکام بنادیا اور حکومت اسلامی عراق و شام نامی خونخوار دہشتگرد گروہ کے پانچ افراد کوگرفتار کرلیا۔ اس ٹرک میں بھاری مقدار میں ہتھیار، بم اور دھماکہ خيزمادہ تھا۔ حکومت اسلامی عراق و شام القاعدہ سے وابستہ گروہ کے جس کی بہیمیت و خونخواری کی کوئي مثال نہیں ملتی۔ القاعدہ امریکہ اور اس کے پٹھو ملکوں کی ایجاد ہے۔ ادھر اطلاعات ہيں کہ اسی خونخوار گروہ کے دو سرغنے ہلاک کردئے گئےہیں۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج کی کاروائي میں ابو مالک الشہری نامی خطرناک دہشتگرد ہلاک ہوگيا ہے دوسرے دہشتگرد کا نام محمد احمد اللحام ہے۔ اوب مالک شہری کو شام کا اسامہ بن لادن کہاجاتا تھا اور وہ اسامہ بن لادن کا شاگرد خاص تھا۔ ابو مالک شہری عراق اور شام میں متعدد دہشتگردانہ کاروائيوں میں مطلوب تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button