مشرق وسطی

شام میں دھشتگردوں کے چند سرغنوں کی ہلاکت

whabi haramiعربی ذرائع کے مطابق شام کے شہر لاذقیہ کے مضافات میں فوج کے اپریشن کے دوران دھشتگردوں کے کئی سرغنے ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے دو سرغنوں ’’نصرہ المظلوم‘‘ اور عبد العزیز السعید کی تصاویر سوشل نٹ ورک پر شائع ہوئی ہیں۔

نہرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دھشتگردوں کے کچھ دیگر کمانڈروں کی ہلاکت کی تصدیق بھی ہو چکی ہے۔ اس نیوز ایجنسی کے مطابق دھشتگردی گروپ ’’دولت اسلام‘‘ کا سرغنہ ابو عبد الرحمن المصراتی، گروپ’’ العزۃ للہ‘‘ کا سرغنہ انس شیحانی، گروپ ’’ رجال عاھدوا للہ‘‘ کا سرغنہ ولید اوسی اور گروہ ’’ ام البنین‘‘ کے دو سرغنے ناصر الدوسری اور حازم ولیو اس آپریشن میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
حالیہ دنوں میں شامی افواج کی جانب سے دھشتگردوں کو بھاری شکست کا سامنا ہے جبکہ یہ دھشتگردی گروپ امریکہ، اسرائیل، برطانیہ اور فرانس کے ترقی یافتہ اسلحہ سے لیس اور سعودی عرب اور قطر کے پیسے پر پل رہے ہیں۔
واضح رہے کہ آج علی الصبح دمشق کے مضافات میں فوج نے دھشتگردوں کے ایک ٹھکانے پر حملہ کر کے ۶۲ دھشتگردوں کو یکجا ہلاک کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button