مشرق وسطی

۱۴ اگست ملک گیر مظاہروں کو روکنے کے لیے مختلف ہتھکنڈوں کا استعمال

free bahrainمرآۃ البحرین ویب سائٹ کے مطابق آل خلیفہ کے وزیراعظم نے چودہ اگست کو ملت بحرین کے ملک گیر مظاہروں کو روکنے کے لئے سرکاری اور نجی کمپینوں اور اداروں سے کہا ہےکہ اپنے کارکنوں کو چھٹی نہ دیں تاکہ وہ مظاہروں میں شریک نہ ہوسکیں۔ آل خلیفہ کے وزیراعظم نے یہ بھی حکم جاری کیا ہےکہ پہلے سے دی گئي چھٹیاں کالعدم قراردیدی جائيں۔ واضح ہے بحرین میں تحریک تمرد نے ملک گير مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ درایں اثنا آل خلیفہ کےنام نہاد وزیر قانون نے کہا ہےکہ سکیورٹی فورسز کو مظاہرین سے نمٹنے کےلئےمزید اختیارات دے دئے گئےہیں۔ اس سے قبل آل خلیفہ کی پٹھو پارلیمنٹ نے مظاہروں پرپابندی کا بل منظور کیاتھا۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button