مشرق وسطی

شام میں دھشتگردوں کا مفتی ہلاک

mufti halakشام میں حکومت مخالف دہشت گردمفتی اوردہشت گردگروہ النصرہ سے تعلق رکھنے والےکئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
شام میں العالم کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ شام کے علاقےدرعاالبد میں دہشت گردوں کےمفتی محمد جمال الجم جو ابوالبراء کے نام سے معروف ہے شام کی فوج کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے کئی دہشت گرد اور ان کے کمانڈروں کو شامی فوجیوں نےحلب میں ہلاک اوردو روز قبل الرقہ ہائی وے پر دھماکہ کرانے والے النصرہ دھشتگردوں کو جس میں کئی شامی باشندے جاں بحق ہوئے تھے گرفتار کر لیا ۔
مغربی اور عربی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کےاس اہم دہشت گردمفتی اور دوسرے دھشتگردوں کی ہلاکت سے شامی فوج کی مسلسل کامیابی اور امریکہ اور اس کے حامی عرب ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی زبردست شکست اور ناکامی کی نشاندہی ہوتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button