مشرق وسطی

شام: شیعہ نشین شہر الزھرا پر حملہ

sham terorist1حلب شہر کے مضافات میں واقع شیعہ نشین شہر ” الزھرا ” کے دفاع کے لئے بنائی گئی عوامی کمیٹی کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ دھشتگردوں نے آج شہر الزھرا پر حملہ کردیا لیکن اس حملہ میں دھشتگردوں کو شدید عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور شہر الزھرا کے دفاع پر مامور عوامی دفاعی کمیٹی نے دھشتگردوں کو شہر میں داخل ہونے سے روک دیا ہے ۔
شام کی فوج کے مقابلے میں دھشتگردوں کو ملنے والے مسلسل ناکامیوں کے بعد دھشتگردوں نے حلب کے مضافات میں واقع شہروں نیل اور الزھرا پر کئی راکٹ فائر کیئے ہیں اور ان شہروں میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے ان شہروں کے عوام نے ناکام بنادیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button