مشرق وسطی

دہشت گردی میں ملوث ابو قتادہ کو اردن پہنچنے پر جیل روانہ کردیا گيا

abuqtataدہشت گردی میں ملوث سلفی وہابی ملا ابوقتادہ کو برطانیہ سے ملک بدر کرکے اردن بھیج دیا گیا جہاں اردن کی ایک عدالت نے ابو قتادہ کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کے جرم میں جیل بھیج دیا ہے ابو قتادہ کو اردن کی ایک عدالت اس سے قبل موت کی سزا سنا چکی ہے۔اتوار کی صبح ابوقتادہ کو برطانیہ سے ملک بدر کر کے ان کے آبائی ملک ادرن روانہ کیا گیا تھا اور اب اردن میں ان پر دہشت گردی کے الزام میں مقدمہ چلے گا۔ فوجی استغاثہ نے ابوقتادہ پر دہشت گردی کے واقعات کی سازش کرنے کا الزام عائد کیا، جس میں اردن کی ایک ہزار سالہ تقریبات کے دوران اسرائیلی اور امریکی سیاحوں پر بم حملوں کا منصوبہ شامل ہے۔عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ ابوقتادہ اپنےخاندان سے نہیں مل سکیں گے اور انہیں ریمانڈ پر اردن کی مووقار جیل میں بھیج دیا گیا ہے۔اردن کی عدالت میں ابوقتادہ کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button