مشرق وسطی

شیعوں کے قتل کے خلاف ہزاروں حوثیوں کا احتجاج

yeman 3 shia killlجمعرات کو مظاہرین نے ملک کی داخلی سلامتی فورسز کی مذمت میں نعرے لگائے اور قومی سلامتی بیورو (NSB) کی سرگرمیوں کی معطلی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ قوم، قومی سلامتی بیورو کا خاتمہ چاہتی ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت کو حوثی مظاہرین کے قتل کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنی چاہیے۔

در ایں اثناء مظاہرین نے حوثی سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

9 جون کو NSB کے ہیڈ کوارٹر کے باہر یمنی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کے دوران یمنی فورسز نے 13 شیعہ حوثی مظاہرین کو ہلاک اور دیگر 100 کو زخمی کر دیا تھا-

ہیومن رائٹس واچ نے ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

یمن کی زیدی آبادی کہ جسے حوثیوں کے عنوان سے بھی جانا جاتا ہے طویل عرصے سے سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت کی طرف سے نا انصافی، تعصب اور امتیازی سلوک کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button