مشرق وسطی

بحرین میں انقلابیوں کے گھروں پر چھاپے

raid bahrainبحرين کي شاہي حکومت نے ملک ميں جاري جمہوري تحريک کو کچلنے کے لئے ايک بار پھر انقلابيوں کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کر ديئے ہيں-
بحرين کي اکثريتي آبادي کي نمائندہ جماعت جميعت وفاق اسلامي ملي کے جاري کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ شاہي حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے جمعے کے صبح سويرے ملک کے کئ علاقوں ميں انقلابيوں اور حکومت مخالفين کے گھروں پر حملے کئے ہيں- بيان کے مطابق بحريني پوليس نے جسے سعودي فوجيوں کي پشت پناہي حاصل تھي، اڑتاليس گھروں پر چھاپے مارے ہيں اور مطلوبہ افراد کے نہ ملنے پر اہل خانہ کو ہراساں اور انہيں تشدد کا نشانہ بنايا ہے- جميعت وفاق اسلامي ملي کے جاري کردہ بيان ميں کہا گيا ہے شاہي حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے ايک خاتون سميت اکتاليس افراد کو گرفتار کيا ہے جنہيں جيل ميں ايذائيں دي جارہي ہيں- دوسري جانب انساني حقوق مرکز نے انسداد ايذا رساني کے عالمي دن کي مناسبت سے ايک بيان ميں کہا ہے کہ حکومت بحرين جيلوں ميں سياسي کارکنون اور انقلابيوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہي ہے- بيان ميں حکومت کے ظلم و ستم اور تشدد کا نشانہ بننے والوں اوران کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردي کا اظہار کيا گيا ہے- ايک اور اطلاع يہ ہےکہ بحرين کي نيشنل ڈيموکريٹک عمل پارٹي نے کہا ہے کہ وہ ملک ميں سياسي قيديوں کے خلاف جاري تشدد کے بارے ميں جلد ہي ايک عالمي سيمينار منعقد کرنا چاہتي ہے- کہا جارہا ہے کہ حکومت بحرين ملک ميں جاري جمہوري تحريک کو کچلنے کے لئے پوري منصوبہ بندي کے ساتھ تشدد اور ايذا رساني سے کام لےرہي ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button