مشرق وسطی

تکفیری وہابی شیعہ و سنی سب کے دشمن

whabi theالوطن کی رپورٹ کے مطابق مصر میں سلفی وہابیوں کے ہاتھوں 4 شیعہ مسلمانوں کے دردناک اور بہیمانہ قتل کے بعد مصر میں شیعہ مسلمانوں کے ترجمان اور فاطمیہ ثقافتی سینٹر کے ڈائریکٹر بہاء انور نے مصری صدر محمد مرسی کو سلفی وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے، انھوں نے کہا کہ سلفی وہابی دہشت گرد، شیعوں کو نشانہ بنانے کے بعد سنی صوفیوں اور عیسائیوں کو اپنی بہیمانہ کارروائیوں کا نشانہ بنائیں گے۔
فاطمیہ ثقافتی سینٹر کے ڈائریکٹر نے کہا کہ قتل کے بعد جسم کو مثلہ کرنا اسلام میں حرام ہے اور سلفی وہابی حرام کاموں کا ارتکاب کرتے ہیں ۔
واضح رہے کہ مصر کے علاقہ ابو مسلم میں سلفی وہابی دہشت گردوں نے 4 شیعہ مسلمانوں کو انتہائی بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ شہید کردیا جس کے بعد مصر بھر میں سعودی عرب کے سلفی نظریہ سے تعلق رکھنے والے سلفی وہابیوں کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے مصر کی سیاسی اور سماجی جماعتوں سے لیکر تمام اہم شخصیات نے شیعہ مسلمانوں کے بہمیانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button