مشرق وسطی

بحرین میں آل خلیفہ کا تشدد، ۳۵ سالہ جوان شہید

shaheed bahrain12بحرین کے شہر ’’سار‘‘ میں گزشتہ روز آل خلیفہ کے سیکیورٹی دستوں نے اس علاقے کے ساکن افراد کے گھروں پر حملہ کر کے انقلاب بحرین کے فیلڈ کمانڈر حسین عبد اللہ عبد الکریم کو شہید کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق اس ۳۵ سالہ جوان کی شہادت اس وقت ہوئی جب آل خلیفہ کے مزدوروں نے شہر سار میں ان کے گھر پر حملہ کیا اور انہیں شدید ضرب و شتم کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ شہر سار کے لوگوں نے گزشتہ روز حکومت کے خلاف مظاہرہ کر کے حکومتی عہدہ داروں سے عدل و انصاف کے قیام اور آل خلیفہ حکوت کی سرنگونی کا مطالبہ کیا ہے۔
عبد الکریم کی شہادت کے ساتھ انقلاب کرامت کے شہداء کی تعداد ۱۰۸ ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button