مشرق وسطی

بحرین زینب الخواجہ کو دو ماہ کی قید/ بحرینی طالبہ کو ایک سال کی قید

zainab bahrainبحرین کے عدالت نے اپنی بے عدالتی کا ثبوت دیتے ہوئے اس ملک کی انقلابی خاتون زینب الخواجہ کو پولیس کو گالیاں دینے کے جرم میں دو ماہ کی قید کا حکم سنایا ہے جبکہ ایک طالبہ کو بادشاہ کی توہین کرنے کے جرم میں ایک سال کی قید کا حکم دے دیا ہے۔
ادھر دوسری طرف الوفاق نیوز ایجنسی کے مطابق آل خلیفہ کے سیکیورٹی دستوں نے عام شہریوں کے ۱۶ گھروں پر حملہ کر کے لوگوں کی ضرب و شتم کیا اور حکومت مخالف مظاہرین پر زہریلی گیسوں کا استعمال کیا۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات کو سیکیورٹی دستوں نے لوگوں کے گھروں پر حملہ کر کے ۱۹ افراد کو گرفتار بھی کیا جبکہ گھروں پر حملہ کئے جانے کے نتیجے میں ۶ افراد زخمی ہوئے ہیں اور گھروں کا ساز و سامان بھی توڑا پھوڑا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button