مشرق وسطی

بحرین میں تکفیری سلفیوں نے مسجد ابوذر غفاری پر محاصرہ کر کے انہیں مسجد میں نماز ادا کرنے سے روک دیا۔

abuzarبحرین کے بعض تکفیری سلفیوں نے آل خلیفہ کے سیکیورٹی دستوں کی حمایت سے گزشتہ روز اس ملک کے علاقے’’ النویدرات‘‘ میں واقع مسجد ابوذر غفاری پر محاصرہ کر لیا اور شیعوں کو اس مسجد میں نماز ادا کرنے سے روک دیا۔
یہ محاصرہ اس وقت کیا گیا جب اس علاقے کے رہنے والے افراد نے اس منہدم شدہ مسجد کی تعمیر نو کا فیصلہ کیا۔
’’النویدرات‘‘ کے علاقے میں واقع یہ شیعوں کی مسجد گزشتہ سال ۲۰۱۱ میں آل خلیفہ کے مزدوروں کے ہاتھوں منہدم کر دی گئی تھی جبکہ حال میں اس علاقے کے رہنے والے شیعہ افراد نے اس کی تعمیر نو کا فیصلہ کیا تو گزشتہ روز سلفی وہابیوں نے اس جگہ کر اپنے محاصرے میں لے لیا اور وہاں پر نماز پڑھنے سے بھی روک دیا۔
بحرین کی انقلابی تنظیم ’’جمعیت الوفاق‘‘ نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا: آل خلیفہ کے سیکیورٹی دستوں نے ہاتھوں میں اسلحہ اٹھا کر آج صبح سے بحرینی ہم وطنوں کو اس منہدم شدہ مسجد میں نماز پڑھنے سے روک دیا۔
الوفاق نے مزید کہا: آل خلیفہ نظام حکومت لوگوں کو مسجد ابوذر غفاری اور اسی طرح کی دوسری مساجد میں جنہیں منہدم کر رکھا ہے نماز پڑھنے سے روک کر اپنی دین مخالف سیاست کا اظہار کر رہا ہے۔
سلفی تکفیریوں کا مومنین کو منہدم شدہ مساجد میں نماز پڑھنے سے روکنے کا مقصد یہ ہے کہ
وہ نہیں چاہتے کہ شیعہ ان منہدم شدہ مساجد کی جگہوں پر نماز پڑھ کر دنیا والوں کے سامنے اپنی مظلومیت کا اظہار کریں اور آل خلیفہ نظام حکومت کی بربریت اوراس کی دین مخالف سیاست کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button