مشرق وسطی

بحرین کی جمعیت عمل اسلامی نے آل خلیفہ کے فیصلہ کو مسترد کر دیا

bahrain bachiبحرین میں جمعیت عمل اسلامی نے آل خلیفہ کی عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جمعیت اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے گي۔
جمعیت عمل اسلامی کے رہنما ہشام صباغ نے آج فارس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ جمعیت عمل اسلامی کے خلاف آل خلیفہ کی عدالت کا فیصلہ باطل ہے اور ان کی تنظیم اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے گي۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کی اپیل کورٹ کے فیصلے کے باوجود ہم اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ ہشام الصباغ نے کہا کہ جمعیت عمل اسلامی کو عوامی حمایت حاصل ہے اور اسی حمایت سے اسے قانونی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت سیاسی تنظیموں پرپابندی لگاکر اور انقلابیوں کوگرفتار کرکے عوامی حکومت کے لئے جاری تحریک ختم نہیں کرسکتی۔ ہشام الصباغ نے کہا کہ گھٹن کی فضا، علماء اور انقلابی رہنماؤں کی گرفتاری اور سیاسی تنظیموں پر پابندیوں پر خاموش نہیں رہا جاسکتا۔
ادھر بحرین کے ایک اور انقلابی رہنما ہانی الریس نے العالم سے گفتگو میں کہا ہے کہ آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت عوام کے ملک گير مظاہروں سے خو‌فزدہ ہے۔ ہانی الریس نے کہا کہ آل خلیفہ اسی وجہ سے امن و سلامتی کا ڈھونگ رچا کر فرمولا ون ریس میں شریک افراد کو اطمینان دلانا چاہتی ہے۔ بحرین میں آج سے فارمولا ون ریس کاآغاز ہے۔ واضح رہے کہ ملت بحرین ملک کے بحرانی حالات کے پیش نظر فارمولا ون ریس کے خلاف ہیں ۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی پٹھو حکومت کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button