مشرق وسطی

صدر بشار اسد: عرب لیگ کی حیثیت ختم

bashar al asad: شام کے صدر بشار اسد نے عرب ليگ کی طرف سے شام کی سیٹ مسلح سلفی وہابی دہشت گردوں کے حوالے کرنے کے بعد کہا ہے کہ عرب لیگ کی قانونی حیثیت ختم ہوگئی ہےعرب لیگ عرب عوام کی نمائندہ تنظیم نہیں رہی بلکہ امریکہ اور اسرائیل کی آلہ کار تنظیم بن گئی ہے۔ بشار اسد نے کہا کہ عرب لیگ عرب ممالک کی نمائندہ تنظيم ہے عرب عوام کی نہیں ، بشار اسد نے کہا کہ عرب لیگ نہ کسی گروہ کو قانونی حیثیت دینے کی مجاز ہے اور نہ ہی کسی ملک سے قانونی حیثیت سلب کرنے کی مجاز ہے انھوں نے کہا کہ تمام تنظیموں ، اداروں اور حکومتوں کے جواز کا سرچشمہ عوام ہیں اور عرب ممالک کے ڈکٹیٹر حکمرانوں کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہے۔ بشار اسد نے کہا کہ شام کی حکومت کو عوام کی حمایت کل بھی حاصل تھی اور آج بھی حاصل ہے اور شامی عوام آج غیر ملکی سلفی وہابی کرائے کے دہشت گردوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button