مشرق وسطی

بحرین میں جلوس جنازہ پر حملہ

bahrain shaheedبحرین میں آل خلیفہ کی فورسز نےجلوس جنازہ میں شریک افراد پر حملہ کر کے کئی کو گرفتار کر لیا۔
بحرین میں آل خلیفہ کی فورسز نےاس ملک کے ایک سرگرم سیاسی رہنما کے والد عبدالغنی الریس کے جلوس جنازہ میں شریک افراد پر حملہ کر دیا۔ اس سرگرم سیاسی رہنما کے والد اپنے بیٹے کی گرفتاری اور آل خلیفہ کے آلہ کاروں کی جانب سے اسے شکنجے ديئے جانے کیوجہ سےانتقال کرگئے تھے ۔
آل خلیفہ کی فورسز نے عبدالغنی الریس کے جلوس جنازہ میں شریک اس کے کئی رشتہ داروں کوگرفتار بھی کر لیاہے۔
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف بحرینی عوام کی جدوجہد فروری 2011 میں شروع ہوئی جو آل خلیفہ حکومت کی سرکوبگرانہ اور پرتشدد کاروائیوں کے باوجود جاری ہے۔اور اس ملک کے عوام کا کہنا ہے کہ مطالبات کے تسلیم ہونے تک جدوجہد جاری رہے گی

متعلقہ مضامین

Back to top button