مشرق وسطی

ایک بحرینی جوان آل خلیفہ کی وحشیانہ حرکتوں سے بیہوشی کا شکار

bahrain boyآل خلیفہ کے اہلکاروں نے ایک بحرینی جوان کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا کر بیہوشی کے عالم میں اسے رہا کر دیا 

بحرین میں گزشتہ روز آل خلیفہ کے فوجی اہلکاروں نے بے گناہ بحرینی عوام پر اپنے مظالم کا سلسلے جاری رکھتے ہوئے منامہ کے مغرب میں واقع المرخ کے علاقہ میں سڑک پر چلتے ایک جوان کو اپنے وحشیانہ حملات کا نشانہ بنایا اور اس کے سر کے بالائے حصے کو زخمی کر کے بے ہوشی کے عالم میں اسے سڑک پر ڈال دیا۔
الوفاق اسلامی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز المرخ کے علاقہ میں ہونے والے پر امن مظاہروں کو سرکوب کرنے کے بعد آل خلیفہ کے اہلکار سڑکوں پر گشت کر رہے تھے کہ ایک شہری کو پکڑ کر ضرب و شتم کیا۔ اور بدن پر شدید ضربتیں مارنے کے بعد سر کے بالائی حصہ کو زخمی کر دیا جس سے وہ بیہوش ہو کر گر پکڑا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button