بحرین میں ایک اور بحرینی جوان شہید
بحرین میں آل خلیفہ کی فوجیوں کے حملے میں ایک اور بحرینی شہید ہو گیا۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ کی فوجیوں کی جانب سے کل پیر کے روز مظاہرین پر ہونے والے مہلک آنسو گیس کے حملے میں ’’جعفر جاسم علي الطويل‘‘ نامی ۳۵ سالہ بحرینی جوان سانس کے مسئلے سے دوچار ہونے کے باعث آج صبح منگل کو شہید ہو گيا۔
بحرین میں آل خلیفہ کی حکومت اس ملک میں جمہوری عمل کے ذریعے تبدیلی لانے والے پر امن مظاہرین کو سرکوب کرنے کیلئے ہر قسم کی کاروائی کرتی ہے۔
بحرین کی جمیعت وفاق اسلامی کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ کی فوجیوں کی جانب سے مظاہرین پرہونے والے مہلک آنسو گیس کے حملے میں اب تک50 سے زائد مظاہرین جاں بحق اور بہت سی خواتین سقط حمل سے دو چار ہو چکی ھیں۔
بحرین میں گزشتہ 2 سال سے اس ملک کے عوام آل خلیفہ کی حکومت کی ظلم و زیادتی ،اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے پر امن مظاہرے کر رہے ھیں جنہیں آل خلیفہ کی حکومت،سعودی عرب کی فوجی اور مالی امداد سے بے رحمی سے سرکوب کر رہی ہے جس کیوجہ سےاب تک سینکڑوں بحرینی عوام جاں بحق،زخمی اور گرفتار ہو چکے ھیں۔