مشرق وسطی
بحرين میں مساجد كی بے حرمتی پر "الوفاق” كا شديد احتجاج
بحرين كی اسلامی قومی جماعت "الوفاق” نے آل خليفہ كی سيكورٹی فورسز كی جانب سے مسجدوں كی بے حرمتی كو كڑی تنقيد كا نشانہ بنايا ہے ۔
: آل خليفہ كی سيكورٹی فورسز نے گزشتہ روز 15 مارچ كو دیہ نامی علاقے میں واقع ايك مسجد پر آنسو گيس فائر كی اور نماز جماعت سے روكنے كی كوشش كی ہے ۔ الوفاق كے مطابق ، سيكورٹی فورسز نے سكولوں سميت سينكڑوں كی تعداد میں گھروں پر بھی حملے كیے اور آنسو گيس فائر كی جس كی وجہ سے متعدد افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ قابل ذكر ہے كہ 14 مارچ سال 2011 میں سعودی عرب اور امارات كی مشتركہ فوجوں نے بحرين پر حملہ كيا تھا تاكہ مظاہروں كچلنے كے لیے حكومت كی مدد كریں ۔