مشرق وسطی

شام میں دہشت گردوں نے ۴۵ عورتوں بچوں کو اغوا کیا۔

sham teroristدہشت گردوں نے شام میں صوبہ ادلب کے مرکز میں الفوعہ نامی گاوں میں 45 عورتوں اور بچوں کو اغوا کر لیا ہے ۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام میں دہشت گردوں نے آج صوبۂ ادلب کے مرکز میں الفوعہ نامی گاؤں میں ایک بس پر حملہ کرکے ڈرائیور سمیت 45 شامی خواتین اور بچوں کواغوا کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
اس رپورٹ کے مطابق شیعہ آبادی والے علاقے الفوعہ کے باشندے ، حکومت کے حامی ہیں اور شام میں بد امنی کے آغاز سے ہی دہشت گردوں کی جانب سے انہیں دھمکیاں ملتی رہیں اوراس علاقے کے عوام نے دہشت گردوں کے خلاف لڑائیوں میں بھی حصہ لیا ہے ۔
دوسری جانب شامی فوج ، دمشق کے اطراف کے علاقوں میں مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور کئی علاقوں میں دہشت گردوں کو ہلاک بھی کیا ہے ۔
شام سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ مسلح عناصر نے شمال مشرقی شام میں تیل سے مالا مال صوبے حسکہ کے ایک اہم ترین شہر الشدادی میں تین روز تک لڑائی کے بعد اس شہر پر قبضہ کر لیا ۔
شام کے ایک فوجی ذریعے نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ شام کی فوج کی اس شہر سے پسپائی فوجی پروگرام کے دائرے میں انجام پائی ہے ، اس سلسلے میں مزید کچھ نہیں بتایا –

متعلقہ مضامین

Back to top button