مشرق وسطی

جناب سکینہ (س) بنت امام علی (ع) کے روضہ کا گنبد تکفیریوں کے ہاتھوں شہید

bebe sakenaدمشق کے علاقے درایہ میں جناب سکینہ بنت امام علی علیہ السلام کے روضہ میں گھسے ہوئے تکفیری دھشت گروں کے ساتھ فوج کی جھڑپ میں روضہ کا گنبد، منارے اور دیواریں شہید ہو گئیں
رپورٹ کے مطابق شام کے علاقہ حومہ میں جناب سکینہ سلام اللہ علیہا کے روضہ میں گھسے ہوئے کچھ مسلح افراد کے ساتھ فوج کی جھڑپ میں روضہ کو کافی نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ دمشق کے علاقے درایہ میں ناصبی تکفیری دہشت گردوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور شامی فوجوں کے ساتح ہونے والی جھڑپ میں فائرنگ کے تبادلے سے جناب سکینہ بنت امام علی  علیہ السلام کے روضے کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق روضہ میں گھسے ہوئے مسلح افراد نے گنبد پر ماٹرگولہ مار کر توڑا تاکہ وہاں سے فوج کواپنی گولیوں کا نشانہ بنا سکیں جو انہیں اطراف سے گھیرے میں لیے ہوئے تھی۔

دمشق کی فوج نے روضہ کے اطراف میں رکھے ہوئے بمبوں کو ناکارہ بنایا جبکہ دھشت گردوں نے کئی بمب روضہ کے اندر بھی رکھے ہوئے تھے تاکہ باہر نکلتے وقت ان کا دھماکہ کر کے روضہ کو مسمار کر سکیں۔
 واضح رہے کہ تکفیری دھشت گردوں نےدھمکی دی ہے کہ وہ جناب سکینہ سلام اللہ علیہا  بنت امام حسین علیہ السلام کے روضہ پر بھی حملہ کرین گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button