مشرق وسطی

بحرین میںشاہی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے

bahrain protest pollice attبحرین میں جمعیت وفاق اسلامی کے رکن جلال فیروز نے کہا ہےکہ ملت بحرین شاہی حکومت کے تشدد کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے احتجاجی مظاہرے جاری رکھے گي۔ جلال فیروز نے العالم سے گفتگو میں کہاکہ ملت بحرین اپنی تحریک جاری رکھے گي اور پرامن طریقوں سے اپنے مطالبات پر زور دیتی رہے گي۔ انہوں نے کہا کہ ا گرچہ ملت بحرین پرامن طریقے سے مظاہرے کررہی ہے لیکن اسے آل خلیفہ کے کارندوں کی تشدد آمیز کارائيوں کا سامنا ہے۔ جلال فیروز نے کہا کہ بحرین اور عالمی قوانین کے مطابق پرامن مظاہروں کے لئے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے اور شاہی حکومت نے آج تک ایسا ثبوت پیش نہیں کیا ہے کہ ایک بھی مظاہرہ تشدد آمیز رہا ہو لیکن ہمارے پاس ایسے بے شمار ثبوت و شواہد ہیں کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت نے پرامن مظاہرین کو اپنے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ واضح ملت بحرین چودہ فروری دوہزار گيارہ سے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے مظاہرے کررہی ہے۔ ان مظاہروں پر آل خلیفہ کے تشدد میں سیکڑوں افراد شہید اور ہزاروں گرفتار کئے جاچکے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button