مشرق وسطی

بحرینی عوام نے ایک بار پھر ملک کے مختلف شہروں میں سعودی عرب کی حمایت یافتہ شاہی حکومت کے خلاف مظاہرے

bahrain protest qatifہمارے نمائندے کے مطابق الزہرا، توبلی، ابوصبیع، نویدارات، اور سترہ  جیسے علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ جمعرات کو رات دیر گئے تک جاری رہا۔
مظاہرین نے سیاسی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کا  اظہار اور انکی فوری اور غیر مشروط واپسی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین اپنے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھائے ہوئے شاہی حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے شاہی حکومت کو ملک کے بحران اور بادشاہ کو عوام مخالف اقدامات کا اصل ذمہ دار دیا۔
مظاہرین نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ بیرونی حمایت یافتہ شاہی حکومت کے خاتمے تک پرامن مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ یہ مظاہرے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب حکومت کی جانب سے عوام کے خلاف تشدد اور طاقت کے استعمال کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
دوسری جانب  بحرین کے اہلسنت گروہوں کے اتحاد نیشنل یونٹی کونسل کے سربراہ شیخ عبدالطیف آل محمود نے بھی یہ کہتے ہوئے حکومت کی جانب سے منعقد ہونے والے مذاکرات میں شرکت سے انکار کردیا ہے کہ جب تک شاہی حکومت مظاہرین کے خلاف تشدد کا سلسہ بند نہیں کرے گی وہ اس کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button