مشرق وسطی

آل خلیفہ اسلامی بیداری کے مقابلے میں نہیں ٹھہر سکتی;حسن المرزوق

bahrain protest hasanبحرین کے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کے سیکرٹری جنرل کے مشیر حسن المرزوق نے کہا ہے کہ حکومت آل خلیفہ لوگوں کا قلع قمع کرکے اسلامی بیداری سے نہیں بچ سکتی ہے اور عوام کی آزادی اور جمہوری آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت بحرین کہ جو لوگوں کا قتل عام کر رہی ہے لوگوں کی آواز کو خاموش نہیں کر سکتی ہے اسی وجہ سے اس حکومت کی عمر طولانی نہیں ہو گی۔

المرزوق نے کہا ہے کہ جس حکومت کے نزدیک لوگوں کے مطالبات ایک اہم حیثیت رکھتے ہیں وہ ایک آزاد اور منتخب حکومت ہے، لیکن حکومت بحرین عوامی انقلاب کے باوجود آمریت پر باقی رہے گی کیونکہ وہ لوگوں کی آواز کو سننا نہیں چاہتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حکومت آل خلیفہ عوامی مظاہروں پر آنسو گیس کے شیل پھینک کر انہیں کچل رہی ہے اور وہ خواتین وحضرات اور بچوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button