مشرق وسطی

آل خلیفہ کی شاہی حکومت موجودہ بحران حل کرنے سے عاجز

killing bahrainبحرین کی پارلیمنٹ کے سابق رکن محمد جمیل الجمری نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت موجودہ بحران کوسیاسی طریقے سے حل کرنے سے عاجز ہوچکی ہے۔ جمیل الجمری نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت جب تک عوام کے مطالبات پر توجہ نہیں کرے گي کسی بھی طرح کے راہ حل تک نہیں پہنچ سکتی اور حکومت کی طرف سے جو مذاکرات کی دعوت دی جاتی ہے وہ وقت تلف کرنے کے معنی میں ہے اور حکومت کا ڈھونگ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بحرین کی جمعیت وفاق ملی اسلامی مذاکرات کی مخالف نہیں ہے لیکن بامعنی مذاکرات ہونے چاہیں۔ انہوں نے کہاکہ بحرین کو ایسی حکومت کی ضرورت ہے جس کو عوام کی حمایت حاصل ہو جبکہ یہ حکومت موجودہ بحران کو حل کرنے کےلئے کوئي پروگرام نہیں رکھتی ۔ جمیل الجمری نے کہا کہ آل خلیفہ نے ملت بحرین کے انقلاب کو سرکوب کرنے کےلئے تمام ترکوششیں کرلی ہیں اور اسے معلوم ہوجانا چاہیے کہ اس بحران کو حل کرنے کے لئے بامعنی اور صداقت پر مبنی گفتگو ضروری ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے جارح فوجی آل خلیفہ کے فوجیوں کے ساتھ مل کر ملت بحرین پر تشدد ڈھا رہے ہیں۔ ادھر انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹوں کے مطابق بہت سے انقلابی آل خلیفہ کے کارندوں کے تشدد میں شہید یا دائمی طور پر معذور ہوگئے ہیں جبکہ آل خلیفہ کے کارندوں کےوحشیانہ حملوں میں بہت سی خواتین اور بچے دم گھٹ کرشہید ہوگئے ہیں۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف جدوجہد کررہی ہے۔ بحرین میں اکثریت شیعہ مسلمانوں کی ہے جس کو تمام حقوق سے محروم کردیا گيا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button