مشرق وسطی

شام کے صدر کی سعودی عرب، قطر اورترکی پر کڑی تنقید

basharasadشام کے صدر بشار اسد نے شام میں سرگرم دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب ، قطر اور ترکی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کا بحران عنقریب حل ہوجائے گا اورمسلح دہشت گردہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔

شام کے صدر بشار اسد نے مصر کے اخبار الاہرام کے ساتھ گفتگو میں شام کے صدر بشار اسد نے شام میں سرگرم دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب ، قطر اور ترکی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کا بحران عنقریب حل ہوجائے گا اورمسلح دہشت گردہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔

شام کے صدر نے سعودی عرب، قطر اور ترکی کی جانب سے شام میں بحران پیدا کرنے کیکوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مسلح دہشت گردوں نے پورے نظام کو نشانہ بنایا ہے جبکہ انھیں عوام میں کوئی مقبولیت حاصل نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب، قطر اور ترکی کے حکام کو مدتوں فقر کی زندگی بسر کرنے کےبعد نان و روٹی نصیب ہوئی ہے اور اب وہ سمجھتے ہیں کہ وہ مال و منال اور دولت و ثروت کے ذریعہ کسی سرزمین ، تاریخ کو خرید اور علاقہ میں اپنا نقش ایفاکرسکتے ہیں اور انھوں نے کہا مصر ، شام اور سعودی عرب علاقہ کے ثبات کا باعث نہیں بلکہ مصر،شام اور عراق علاقہ میں امن و ثبات کا اصل باعث ہیں انھون نے کہا کہ سعودی حکام امریکی آلہ کار ہیں جو عالم اسلام کے لئے بدنما داغ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button