مشرق وسطی

امريکي کمانڈوزکي آٹھ رکني ٹيم مسلح افراد کے محاصرے ميں

firامريکي کمانڈوز کي آٹھ رکني ٹيم ليبيا کے شہر بن غازي ميں مسلح افراد کے محاصرے ميں پھنس گئي ہے-

امريکي کمانڈوز کي يہ ٹيم بدھ کے روز بن غازي ميں امريکي قونصل خانے کے ملازمين کو نکالنے کے لئے ہيلي کوپٹر کے ذريعے وہاں اتاري گئي تھي-
رائٹرز نيوز ايجنسي کے مطابق اس دوران ہونے والي لڑائي ميں دو امريکي کمانڈوز ہلاک ہوگئے ہيں-
توہين آميز امريکي فلم کے بعد منگل کے روز بن غازي ميں امريکي قونصل کو حملے کا نشانہ بنايا گيا تھا اور اسے آگ لگادي گئي تھي-
اس حملے ميں امريکي سفير اور تين دوسرے سفارتکار ہلاک ہوگئے تھے-
امريکي کمانڈوز کے ساتھ جانے والے ليبيائي فوجي افسر کرنل فتحي عبيدي نے بتايا ہے کہ باقي ماندہ امريکي سفارت کاروں نے ايک متروکہ بنگلے کو محفوظ سمجھتے ہوئے وہاں پناہ لے لي تھي تاہم مسلح افراد نے اچانک اسے بھي اپنے حملوں کا نشانہ بنايا-
اس حملے ميں دو امريکي کمانڈوز مارے گئے ہيں-

متعلقہ مضامین

Back to top button