مشرق وسطی
امریکہ اور سعودی عرب کے خلاف یمن میں مظاہرہ
یمن کے عوام نے اس ملک کے داخلی امور میں امریکہ اور سعودی عرب کی مداخلت کی مذمت کی ہے –
یمن کے سیاسی سرگرم کارکنوں ، وکلاء اور انقلابی جوانوں نے آج دارالحکومت صنعا میں سرکاری عمارت کے سامنے اجتماع کرکے ، مسلح عناصر اور کرائے کے خرید افراد کو شام بھیجے جانے کی مذمت کی – مظاہرین نے اسی طرح شام میں جنگ اور لڑائیوں میں شدت لانے میں قطر اور سعودی عرب کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی- مظاہرین نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے حکام ، عرب ملکوں کے سربراہوں سے ھم آھنگ ہو کر شا م میں دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دینے کے لئے یمن کے القاعدہ عناصر کو شام روانہ کرتے ہیں –