مشرق وسطی

شام میں سرگرم دہشتگردوں کے اعترافات

syria 2331323bشام ميں پکڑے جانے والے دہشتگردوں نے ترکي ميں تربيت حاصل کرنے کا اعتراف کيا ہے۔

لبنان کے ٹيلي ويژن المنار کے مطابق شام ميں پکڑے گئے دہشتگردوں نے غير ملکي نامہ نگاروں اور صحافيوں کے سامنے اعتراف کيا ہے کہ انہيں ترکي ميں تربيت ديکر سعودي عرب اور قطر کي مالي حمايت کے ساتھ شام ميں دہشتگردي پھيلانے کے لئے بھيجا گيا تھا۔

رپورٹ کے مطابق غير ملکي صحافيوں کے سامنے اعتراف کرنے والے دہشتگردوں کا تعلق مختلف ملکوں سے ہے۔

دہشتگردوں نے شامي عوام کے خلاف اپنے گھناونے جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بيروني دنيا کي مالي اور اسلحہ جاتي حمايت کي وجہ سے حاليہ چند مہینوں کے دوران شام کا بحران شدت اختيار کرگيا ہے۔

دہشتگردوں نے يہ اعتراف کيا کہ انہيں عام لوگوں کے زيادہ سے زيادہ قتل عام کا مشن سونپا گيا تھا تاکہ صدر بشار اسد کي حکومت پر دباؤ بڑھا کر انہيں استعفے پر مجبور کيا جاسکے۔

شام کا کہنا ہے کہ ترکي ، قطر اور سعودي عرب اس کے خلاف لڑنے والے شدت پسندوں کو مسلح کر رہے ہيں۔

شام ميں مارچ دوہزار گيارہ سے بدامني کا سلسلہ جاري ہے اور ترکي، سعودي عرب، قطر ، امريکہ اور اسرائيل کے حمايت يافتہ دہشتگرد گروہ عام شہريوں اور سيکورٹي اہلکاروں کا قتل عام کر رہے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button