شام کے صدرکاشام ميں سرگرم دہشتگردوں کے خلاف مہم جاري رکھنے پر زور

شام کے صدر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاري رہے گي اور ملک کي موجودہ صورتحال چند مہينے قبل کے مقابلے ميں کافي بہتر ہے –
بشار اسد نے شام کے ٹيلي ويژن چينل الدنيا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کے حالات پہلے سے کافي بہتر ہيں ليکن شام ميں دہشت گردوں کي موجودگي کا مسئلہ ابھي ختم نہيں ہوا ہے- انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا صفايا کرنے اور ان کو ملک سے نکال باہر کرنے کي کوشش جاري ہے –
شام کے صدر نے اس گفتگو ميں زور دے کر کہا کہ شام کو اس وقت بعض علاقائي اور عالمي قوتوں کي جانب سے مسلط کردہ جنگ کا سامنا ہے اور ملک ميں مکمل طور پر امن و امان قائم کرنے کے لئے مزيد وقت درکار ہے –
واضح رہے کہ گذشتہ برس مارچ کے مہينے سے جب شام ميں بدامني کا آغاز ہوا ہے شام کي حکومت نے اصلاحات کے نفاذ کا اعلان کررکھا ہے ليکن مغرب اور عرب ملکوں کے حمايت يافتہ دہشت گرد گروہوں نے ملک ميں اصلاحات کے عمل کي پروا کئے بغير مختلف شہروں ميں بدامني پھيلا رکھي ہے تا کہ شام ميں غير ملکي مداخلت کا راستہ ہموار کريں –








