مشرق وسطی

آل خلیفہ کے غیر اسلامی و غیر انسانی فعل کی تصدیق

al e saudامریکی وزارت خارجہ نے ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ کے کارندوں نے پینتیس مسجدوں کو مسمار کیا ہے۔ المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بحرین کی شاہی حکومت نے شیعہ مسلمانوں کی پینتیس مسجدوں کو مسمار کیا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق خود بحرینی عوام ہی ان مسجدوں کو دوبارہ تعمیر کررہے ہیں اور انہوں نے آل خلیفہ کی تشدد آمیز اسلام دشمن پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے مسجد کے کھنڈروں پر ہی نماز جماعت ادا کی تھی۔ یاد رہے آل خلیفہ کی حکومت نے اس بات کی تردید کی ہےکہ پینتیس مساجد کو ڈھایا گيا ہے تاہم امریکی حکومت نے آل خلیفہ کے اس غیر اسلامی و انسانی فعل کی تصدیق کردی ہے۔لیکن اس کے باوجود امریکا اور مغربی ممالک نے بحرینی حکومت کی حمایت ترک نہیں کی ہے۔
ادھر انقلابی جوانون نے سیاسی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہر کی اہم شاہراہوں کو ٹائر جلا کر بند کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق آج بھی بحرین میں مظاہرے ہوئے جن میں انقلابیوں نے آل خلیفہ کی جیل میں قید محمد عبدالمھدی سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ محمد عبدالمھدی کو آل خلیفہ کے کارندوں نے اس قدر جسمانی ایذائيں پہنچائي ہیں کہ وہ قوت گویائي اور حافظے سے محروم ہوچکے ہیں۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button