مشرق وسطی

بحرین کی انقلابی تحریک جاری، مختلف شہروں میں مظاہرے

bahrain protestبحريني شہريوں نے ايک بار پھر سڑکوں پر آکے سعودي عرب کي حمايت يافتہ شاہي حکومت کے خلاف مظاہرے کئے ہيں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق بحريني شہريوں نے شبانہ مظاہروں کا سلسلہ جاري رکھتے ہوئے ہفتے اور اتوار کي شب ملک کے مختلف شہروں اور ديہات ميں آل خلفيہ حکومت کے خلاف مظاہروں ميں حصہ ليا اور شاہي حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
مظاہرين نے پڑوسي ملک سعودي عرب ميں حکومت مخالف مظاہرہ کرنے والوں کے ساتھ يکجہتي کا بھي اعلان اور آيت اللہ نمر باقر نمر کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا۔
بحرين ميں سيکورٹي فورس اور غاصب سعودي فوجيوں کے مشترکہ کريک ڈاون کے باوجود حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاري ہے اور لوگ ملک ميں جمہوري حکومت کے قيام کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہيں۔
بحرين ميں فروري دوہزار گيارہ سے انقلابي تحريک جاري ہے جس کے دوران سيکورٹي فورس کے تشدد اور طاقت کے بے جا استعمال کي وجہ سے سيکڑوں کي تعداد ميں لوگ شہيد اور زخمي ہوچکے ہيں۔
بحرين کے عوام ملک کے بادشاہ حمد بن عيسي کو مظاہرين کے قتل کا اضل ذمہ دار سمجھتے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button